بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرول پر مار گرایا گیا


انٹر نیشنل

02/Jan/2019

News Viewed 2050 times

بھارتی ڈرون لائن آف کنٹرول پر مار گرایا گیا

بھارتی ڈرون کو لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے مار گرایا۔پاک فوج نے آزاد کشمیر کے علاقے باغ سیکٹر میں بھارتی ڈرون کو مار گرایا۔یہ ایک کواڈکاپٹر ڈرون تھا جو جاسوسی کے مقصد سے پاکستان آیا تھا۔ پاکستان کی طرف سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کی طرف سے یہ بیان اس طرف سامنے آیاہے جب بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کے خلاف یہ بیان دیا ہے کہ پاکستان ایک جنگ سے نہیں سدھرے گا۔ بھارت میں شروع سے یہ المیہ رہا ہے کہ سستی شہرت پانے کے لیے بھارتی سیاستدان ایسے بیانات دیتے رہتے ہیں۔ 

آگے بھی پڑھیں: جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ


پاک فوج کی طرف سے بیان آیا ہے کہ ہم کسی بھی ڈرون کو پاکستان میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔پاکستان انڈیا سے تعلقات بنانے کی پوری کشش کرتا ہے لیکن انڈیا ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں